فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے ملک بھر کے شہروں میں جائیدادوں کی نئی قیمتوں کا تعین کرلیا
اسلام آباد: ایف بی آر نے پراپرٹی کی ویلیوایشن میں19نئے شہر شامل کیے ہیں، ادارے نے شہروں کی تعداد21سے بڑھا کر40کردی ہے
ایف بی آر نے جائیداد کی نئی قیمتیں مقرر کردی ہیں، ملک بھر کے 38بڑے شہروں کیلئے جائیداد کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
جائیدادوں کی قیمتوں میں اوسطاً10سے15فیصد کا اضافہ کردیا گیا جبکہ کچھ شہروں میں جائیداد کی قیمت میں100فیصد تک کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کو ریکارڈ جمع کروانے کے نوٹسز جاری کردیے
ایف بی آر نے پراپرٹی کی ویلیوایشن میں19نئے شہر شامل کیے ہیں، ادارے نے شہروں کی تعداد21سے بڑھا کر40کردی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی اور سرگودھا کےسوا38 بڑے شہروں کی پراپرٹی کی قیمتوں کا تعین کرلیا گیا ہے، ان دونوں شہروں کی پراپرٹی کی ویلیویشن بعد میں جاری کی جائے گی۔
پراپرٹی کی نئی ویلیویشن میں پنجاب کے13 اور سندھ کے3نئےشہر شامل کیے گئے ہیں جبکہ خیبرپختونخواہ کے2 اور بلوچستان کا1نیا شہر شامل کیا گیا ہے، جائیداد کی قیمتیں مارکیٹ ویلیو کی تقریباً95فیصد تک پہنچ گئیں۔