Featuredسندھ

جمہوری قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا:شہباز شریف

کراچی: پاکستان کی مالیاتی شہ رگ آئی ایم ایف کے کنٹرول میں دے دی گئی ہے۔

پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال نے شہباز شریف سے فون پر رابطہ کیا جہاں دونوں رہنماؤں نے ملک میں مہنگائی کی بدترین صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ مستقبل میں رابطے جاری رکھنے اور قومی امور پر مل کر چلنے پر اتفاق کیا۔

پی ایس پی اعلامیے کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) اور انتخابی اصلاحات سے متعلق حکومتی اقدامات پر مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ جمہوری قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا، حکومت چل نہیں رہی، عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں۔

لیگی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی، اقتصادی اور مالیاتی تباہی کے دہانے پر پہنچادیا گیا ہے، پاکستان کی مالیاتی شہ رگ آئی ایم ایف کے کنٹرول میں دے دی گئی ہے۔

اس موقع پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ عوام کے حق کے لیے عوام دوست قوتوں کے مل کر چلنے سے اتفاق کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی، معاشی تباہی اور بےروزگاری سے نجات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے مستقبل میں رابطے جاری رکھنے اور قومی امور پر مل کر چلنے پر اتفاق کیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close