Featuredاسلام آباد

مہنگائی کے صرف ہم ذمہ دار نہیں ہیں

اسلام آباد: علی محمد خان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے مسئلے کی وجہ سے یقیناًعوام پریشان ہیں مگر مہنگائی کےصرف ہم ذمہ دار نہیں ہیں

موجودہ حکومت نے سود کی مد میں ادائیگیوں کے لیے 3 ہزار ارب روپے اضافی قرضہ لیا ہے۔

علی محمد خان نے کہا کہ اسحاق ڈار نے 4 سال ڈالر کی قدرکو مصنوعی سہارے پر رکھا، مفتاح اسماعیل آئے تو انہوں نے ڈالر کو ڈی ویلیو کیا، ہم نےبھی روپےکو اس کی اصل قدرپرچھوڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : عمران خان مہنگائی روکنے کیلئے اقدامات کریں یا گھر جائیں

 کابینہ میں الیکشن کمیشن کو فنڈنگ روکنےکاکوئی فیصلہ نہیں ہوا کیونکہ الیکشن کمیشن آزاد ادارہ ہے، حکومت کو آئین کےمطابق فنڈز جاری کرنے ہوتے ہیں۔

لندن میں گورنرپنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ہرچیزلکھوا لی ہے، تین سال میں چھ ارب ڈالرز آئی ایم ایف نے دینا ہیں، یہ خیرات نہیں قرض ہے، جس کے عوض اُس نے پاکستان کی ہر چیز کو گروی رکھ لیا ہے۔

اوورسیز پاکستانی سالانہ تیس ارب ڈالرز ملک میں بھیجتے ہیں، ہم اوورسیزپاکستانیوں کو مکمل انصاف نہیں دے سکے، آج بھی اوورسیزپاکستانیوں کی زمینوں پر قبضے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close