Featuredاسلام آباد

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی محاذ آرائی عروج پر پہنچ گئی

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کو مزید فعال کرنے کی تجاویز پر بھی حزب اختلاف نے غور شروع کردیا ہے

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی محاذ آرائی عروج پر پہنچ گئی ہے، اپوزیشن کی طرف سے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بائیکاٹ کے اعلان نے حکومت و اپوزیشن میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے

وزیراعظم عمران خان کی طرف سے وزرا اور پارٹی ترجمانوں کو ایک مرتبہ پھر اپوزیشن کرپشن بے نقاب کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں، تو دوسری طرف اپوزیشن ارکان نے بھی حکومتی کارکردگی کے نقائص پر سیاست کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کی تجویز دے دی

منی بجٹ کی گونج پر اپوزیشن رہنماوٴں کے آپس میں رابطے شروع ہوگئے ہیں، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، ن لیگ کے صدر شہباز شریف، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، اور ن لیگ کے قائد نواز شریف سمیت دیگر رہنماوٴں نے آپس میں رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کو مزید فعال کرنے کی تجاویز پر بھی حزب اختلاف نے غور شروع کردیا ہے، جب کہ منی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی صورت میں اپوزیشن شدید ترین مزاحمت کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close