Featuredاسلام آباد
آئندہ 15 روز میں مہنگائی سے چھٹکارا مل جائے گا
اسلام آباد: اسد عمرنے کہا کہ راولپنڈی میں سب سے زیادہ ضرورت پانی کی ہے جب کہ راول ڈیم سے پانی پنڈی پہنچایا جارہا ہے
گولڑہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پنجاب میں صحت کارڈ کی تقسیم مارچ تک ہوجائے گی، راشن
کارڈ سے 100روپے کی چیز 65روپے میں ملے گی، 100میں سے 65آپ دیں گے اور 35روپے حکومت ادا کرے گی۔
راولپنڈی میں سب سے زیادہ ضرورت پانی کی ہے جب کہ راول ڈیم سے پانی پنڈی پہنچایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : صحت، تعلیم، آٹا، چینی،دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں
اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ چمن جلسے کے بعد پی ڈی ایم کو مشورہ دیا تھا، پہلے بھی فضل الرحمن اسلام آباد سب کو بھیج کر پیچھے سے غائب ہوگئے تھے، پی ڈی ایم نے 2020میں تاریخیں دینا شروع کیں تاریخیں دیتے دیتے پی ڈی ایم ہی ختم ہوگئی،انھوں نے کہا کہ انسان نیک نیتی سے محنت کرتا ہے اللہ پھل دیتا ہے، ہم نے خلوص نیت سے کام کرنا ہے۔