کراچی: ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کی ہدایت پر عملے نے رات گئے آپریشن کا آغاز کیا
شہری انتظامیہ نے 18 کلو میٹر طویل کراچی کی اہم ترین سڑک شارع فیصل پر لگے سیاسی جماعتوں کے جھنڈے گزشتہ رات سے اتارنا شروع کیے۔
یہ بھی پڑ ھیں : افغانستان کی نئی انتظامیہ کا اعلان ہفتے تک مؤخر
انتظامیہ کے مطابق بلا تفریق تمام سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اتارے جارہے ہیں، شارع فیصل اور کارساز پر لگے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کے جھنڈے ہٹا دیے جائیں گے۔
گزشتہ برس سپریم کورٹ نے شہرِ قائد سے تمام اشتہاری بل بورڈز ہٹانے کا حکم دیا تھا۔