Featuredخیبر پختونخواہ

سیالکوٹ میں پیش آنے والا واقعہ قابل مذمت اور شرمناک ہے

مولانا فضل الرحمان نے سیالکوٹ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیالکوٹ میں پیش آنے والا واقعہ قابل مذمت اور شرمناک ہے

مولانا فضل الرحمان کا یہ بھی کہا کہ اس قسم کے واقعات کی جامع تحقیقات ہونی چاہئے۔

مولانا نے کہا کہ ریاست اگر توہین رسالت اور توہین ختم نبوت کے ملزمان کے خلاف کاروائی نہیں کرے گی تو اس قسم کے واقعات تو ہونگے۔

فضل الرحمان نے ایک بیان میں کہا کہ ماضی میں توہین رسالت کے ملزموں کو حکومتی سرپرستی میں بیرون ملک فرار کروانے پرایسا رد عمل آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے فدائیت کی حد تک محبت کرتے ہیں۔

یورپ کبھی خاکوں اور کبھی اظہار رائے کی آزادی کے نام پر مسلمانوں کے جذبات سے کھیلتا رہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے واقعات کی آڑ میں عالمی اسٹیبلشمنٹ مذہبی طبقے کے خلاف اور آئین کی اسلامی دفعات کو متنازعہ بنانے کی سازش کرتی ہے۔

جامع تحقیقات کی جائیں کہ اس کے پیچھے کون لوگ کن مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے ملوث ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close