Featuredسندھ

پی ٹی آئی دوسروں پر الزام لگانے کے بجائے اپنے گریبان میں دیکھے

کراچی:  مراد سعید اجرک اور سندھی ٹوپی پہن کر بھی اُس کی لاج نہیں رکھ رہے

وزیرِ بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دوسروں پر الزام لگانے کے بجائے اپنے گریبان میں دیکھے ،  مراد سعید اجرک اور سندھی ٹوپی پہن کر بھی اُس کی لاج نہیں رکھ رہے

ناصر حسین شاہ نے وفاقی وزیر مراد سعید کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مراد سعید کی شکل میں سندھ میں بدتمیزی اور گالم گلوچ کا سونامی آیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مراد سعید چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف بات کر کے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، آپ سیاسی بونے ہو، بونے ہی رہو گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی پالیسز سے ملک معاشی تباہی کے ساتھ عدم برداشت اور انتہا پسندی سے دوچار ہوگیا ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کو اپنی سیاست اور اقتدار کا سورج غروب ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے، اس لیے پی ٹی آئی کے وزراء اپنا ذہنی توازن کھوتے جا رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close