Featuredاسلام آباد

بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو آزمانے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا تھا کہ پائلٹ پراجیکٹ کے نتائج کی روشنی میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس کیلئے الیکشن کمیشن نے پائلٹ پراجیکٹ کیلئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے رجوع کر لیا ہے۔ اب الیکشن کمیشن کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے جواب کا انتظار ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں تجربے کیلئے 70 کے قریب مشینیں فراہم کی جائیں گی۔ مشینوں کی فراہمی کے شیڈیول پر فیصلہ ہوگا کہ تجربہ کس صوبے کے الیکشن میں کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close