Featuredاسلام آباد

سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنے والے شہری کو سلام : وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نے سری لنکن منیجر کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے شہری کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کردیا۔

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنے والے شہری ملک عدنان کو پوری قوم کی جانب سے بہادری اور شجاعت پر سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک عدنان نے مشتعل ہجوم سے سری لنکن منیجر کو بچانے کے لیے عملی کوشش کی اور ہجوم کے سامنے اپنی زندگی خطرے میں ڈالی، اس کوشش پر ہم انہیں تمغہ شجاعت سے نوازیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close