Featuredاسلام آباد

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں مڈٹرم امتحانات معطل کرنے کا اعلان

اسلام آباد: اجلاس میں عہدے داروں کی جانب سے 100 فیصد اتفاق رائے سے یہ طے پایا کہ ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تعلیمی اداروں میں کلاسز اور کام چھوڑ ہڑتال جاری رہے گی

فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس چیئرمین فضل مولی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وائس چیئرمین منصور علی شاہ نے وزارت تعلیم کے حکام کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اور ڈیڈ لاک پر بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑ ھیں : تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایاجارہا ہے

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے طے کیا کہ اب مذاکرات بااختیار حکومتی سطح پر ہی کیے جائیں گے، پیر سے شروع ہونے والے مڈ ٹرم امتحانات

کا شیڈول معطل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ جب اسکولوں میں تعلیمی سلسلہ بحال کیا جائے گا تو دوبارہ شیڈول جاری کیا جائے گا، بچے پڑھائے گئے سلیبس کے مطابق گھروں پر تیاری جاری رکھیں گے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے ایکشن کمیٹی کی ذیلی کمیٹیاں آگاہی مہم جبکہ مرکزی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر 6 سیکٹروں کا دورہ جاری رکھے گی، جلد اجلاس بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close