Featuredپنجاب

علی الصبح لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ایک بار پھر سر فہرست رہا

لاہور: علی الصبح لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ایک بار پھر سر فہرست رہا اور اس فہرست میں کراچی کا نمبر ساتواں تھا

ائیر کوالٹی انڈیکس کےمطابق لاہور کی فضا انتہائی آلودہ ہے جس میں پرٹیکیولیٹ میٹرزکی تعداد258 تک ریکارڈ کی گئی جب کہ کراچی کی فضا میں یہ تعداد 170 رہی۔

ائیرکوالٹی انڈیکس کا بتانا ہےکہ آلودہ شہروں کی فہرست میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دوسرے نمبر پر رہا جس کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد232 ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑ ھیں : لاہور : اسکول و دفاتر ہفتے میں 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرصحت، 201 سے 300درجے تک انتہائی مضر صحت اور 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتاہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close