Featuredخیبر پختونخواہ

تین چار ماہ میں پیٹرول کے دام کم ہونے سے مہنگائی کم ہوجائے گی

پشاور: قرضے دینے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا

شوکت ترین نے چوہدری سرور کے بیان پر کہا کہ چوہدری سرور کو اکنامسٹ نہیں کہہ سکتے، آئی ایم ایف کی اسٹمپ لگ جائے تو دیگر بینک آپ کو قرضہ دینے لگتے ہیں۔

مہنگائی صرف روپے کی قدر میں کمی وجہ سے نہیں ہوئی اور تین چار ماہ میں پیٹرول کے دام کم ہونے سے مہنگائی کم ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑ ھیں : حکومت نے عوام پر بجلی گرادی

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ حکومت میں آئے تو عمران خان سعودیہ، چین، امارات اور قطرگئے، عمران خان نے کہا تھاکبھی کسی سے نہیں مانگوں گا لیکن مانگا کیونکہ قرض دینے کے لیے 28 ارب ڈالر لانا تھا، قرضے دینے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔

مشیر خزانہ نے بتایا کہ کراچی میں میرا ووٹ رجسٹرڈ ہی نہیں تھا، میرا ووٹ پہلےلاہورمیں رجسٹرڈ تھا اور اب مردان میں رجسٹرڈ ہے، میرا شناختی کارڈ مردان سے ہے، یہاں سے سینیٹر منتخب ہوا تو پہلے کی طرح کے پی کے لیے کام کروں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close