Featuredاسلام آباد

جنونی کیفیت کے سامنے بند باندھنا ہوگا : شاہ محمود قریشی

اسلام آباد : کوئی معاشرہ ایسے واقعات کی اجازت نہیں دیتا ، معاشرے کو بھی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سری لنکن حکومت پاکستانی اقدامات سے مطمئن ہے، معاشرے کو بھی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی، جنونی کیفیت کے سامنے بند باندھنا ہوگا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کوئی معاشرہ ایسے واقعات کی اجازت نہیں دیتا۔ سیالکوٹ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، 131 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میری سری لنکن وزیر خارجہ اور وزیراعظم کی سری لنکن حکومت سے بات ہوئی، سری لنکن حکومت پاکستانی اقدامات سے مطمئن ہے۔ سری لنکن چاہتے ہے کہ ذمہ داروں کو سزا ملے، ہماری بھی یہی کوشش ہے کہ ذمہ داران کٹہرے میں لائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ معاشرے کو بھی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔ جنونی کیفیت کے سامنے بند باندھنا ہوگا۔ حکومت اور عوام دونوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انتہا پسند سوچ کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close