Featuredاسلام آباد

وزیراعظم عمران خان، سائرہ بانو کے بیان پر ناراض

 اسلام آباد: جی ڈی اے کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو کو پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد دینے والا بیان مہنگا پڑ گیا

صحافی نے ان سے سوال کیا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں کیا پالیسی آئی ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ ’کنڈی لگا کر رکھیں، برتن ڈھانپ کر رکھیں، رات کو ہیٹر بند کر دیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : صحافیوں کوہراساں کیے جانے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت

وزیراعظم عمران خان، سائرہ بانو کے بیان پر ناراض ہوگئے ہیں اور یہ پیغام قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے سائرہ بانو کو دیا۔

ساتھ ہی عامر ڈوگر نے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت کا کل ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کر دیا۔

یہ التوا اس لیے قابل توجہ ہے کہ اس اجلاس میں سائرہ بانو کو قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ دی جانی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close