Featuredاسلام آباد
سال 2021 کے پہلے 10 ماہ پاکستان میں بھارت کے مقابلے مہنگائی زیادہ رہی
اسلام آباد: جنوری تا ستمبر ہر مہینے بھارت اور بنگلہ دیش میں مہنگائی کی شرح پاکستان سے کم ریکارڈ کی گئی
جنوری 2021 میں پاکستان میں مہنگائی 5.7، بھارت 4.1، بنگلہ دیش میں 5 فیصد تھی۔ فروری میں پاکستان میں مہنگائی 8.7 بڑھی جبکہ بھارت میں 5 اور بنگلہ دیش میں 5.3 فیصد تھی۔
مارچ میں پاکستان میں مہنگائی 9.1 فیصد تک بڑھ گئی۔
یہ بھی پڑ ھیں : آئندہ 15 روز میں مہنگائی سے چھٹکارا مل جائے گا
اپریل میں یہ شرح 11.1 ریکارڈ کی گئی۔ مئی میں 10.9 فیصد جبکہ بھارت میں 6.3 فیصد اور بنگلہ دیش میں 5.3 فیصد تھی۔ جون میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 9.7 تک پہنچ گئی۔
جولائی اور اگست میں 8.4 رہی تاہم ستمبر میں پاکستان میں مہنگائی 9 فیصد ہوگئی اور بھارت میں 4.4 فیصد اور بنگلہ دیش میں 5.5 فیصد رہی۔
اکتوبر 2021 میں پاکستان میں یہ شرح 9.2 تک پہنچ گئی جبکہ بھارت میں 4.4 تک برقرار رہی۔
ترکی ، ایران اور کرغیزستان میں مہنگائی پاکستان سے زیادہ ہے۔