ملک میں 24گھنٹےمیں کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے
اسلام آباد: ملک میں 24گھنٹےمیں کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات 28ہزار 784ہوگئیں
اعدادو شمار کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں 41ہزار62 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 232 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 0.56 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے 813 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 87 ہزار 393 تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : کورونا کیسز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے گئے
اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 76 ہزار 958، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 560، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 412 اور بلوچستان میں 33 ہزار509 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 960 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 414 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار580 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
کورونا کی نئی قسم اومیکرون سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان نے سے بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا ہے ، بوسٹر ڈوز مرحلہ وار لگائی جائے گی، پہلے ہیلتھ کیئرورکرز اور 50سال سے زائد عمر والوں کو ڈوز لگائی جائے گی۔