Featuredسندھ

اورنگی ٹاؤن تھانے کے قریب پولیس مقابلہ جعلی نکلا

کراچی: پولیس اعلامیہ جاری کیا جس میں کہ ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا

پولیس نے مارے جانے والے ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور 5 گولیاں برآمد کیں، بعدازاں عباسی شہید اسپتال میں پولیس کے جعلی مقابلے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کے والد حاجی لیاقت اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد عباسی شہید اسپتال پہنچ گئی اور پولیس کے جعلی مقابلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

 میرا بیٹا ارسلان انٹر کا طالبعلم تھا جو اپنے دوست کے ہمراہ کوچنگ سینٹر آیا تھا لیکن اورنگی پونے پانچ تھانے کے اعظم ایس ایچ او نے اسے جعلی مقابلے میں مارا دیا۔

یہ بھی پڑ ھیں : جعلی پولیس مقابلے میں ملوث چار اہلکاروں کو سزا

والد کا کہنا تھا کہ ہمارا تعلق بھی وزیرستان سے ہے اور خون کا بدلہ خون ہے ، ، مقتول کا والد حاجی لیاقت ڈمپر ایسوسی ایشن کا عہدیدار بتایا جاتا ہے جبکہ پولیس مقابلے کے بعد ایس ایچ او اعظم گوپانگ اتنی بوکھلاہٹ کا شکار تھے کہ انھیں کئی بار اس حوالے سے فون کیا لیکن انھوں نے ریسیو کرنے سے گریز کیا۔

جعلی پولیس مقابلے کی اطلاع پر ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب نے ایس ایس پی سینٹرل کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے،کمیٹی 24 گھنٹے میں واقعہ کی غیر جانبدار تحقیقات مرتب کر کے رپورٹ پیش کریگی جبکہ ایک پولیس اہلکار توحید کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close