Featuredسندھ

عمران اسماعیل نے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ کے مسودے پر اعتراض لگادیا

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی کے پاس جو بھی ٹوٹا پھوٹا ٹیکس کا نظام تھا وہ بھی لے لیا گیا ہے

گورنر سندھ نے اعتراض اٹھائے ہیں کہ میئر کا انتخاب شو آف ہینڈ سے ہوتا ہے، نئے بلدیاتی ترمیمی ایکٹ سے میئر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا اور خفیہ رائے شماری سے ہارس ٹریڈنگ میں اضافہ ہوگا، نئے نظام کے تحت کوئی بھی الیکشن لڑے بغیر میئر منتخب ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : ہمیں گیس کے بڑے نئے ذخائر نہیں مل رہے ، گورنر سندھ

گورنر سندھ نے کہا ہےکہ کے ایم سی کے پاس جو اسپتال تھے وہ بھی لے لیے ہیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے پاس جو بھی ٹوٹا پھوٹا ٹیکس کا نظام تھا وہ بھی لے لیا گیا ہے، اس نظام میں ایک شق یہ بھی ہے کہ وہ نوٹیفکیشن کے ذریعے اسے تبدیل یا ختم کر سکتے ہیں،گورنر سندھ نے بلدیاتی لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ دوبارہ غور کرنے کے لیے اسمبلی بھیج دیا ہے۔

سندھ اسمبلی میں 26 نومبر کو لوکل گورنمنٹ ترمیم ایکٹ 2021 منظور ہوا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close