Featuredاسلام آباد

سیالکوٹ واقعہ پر ہم سب شرمندہ ہیں مذمت کرتے ہیں

اسلام آباد:  یہ ایسا سانحہ ہے جس کی پورے ملک نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سانحہ سیالکوٹ  پر علماء کرام نے آئندہ جمعہ یوم مذمت منانے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ محمد طاہر اشرفی، چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز سمیت علماء کرام کے وفد کی سری لنکا کے ہائی کمشنر سے ملاقات، علماء کرام کی سیالکوٹ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور متاثرہ خاندان کے لئے فوری امداد کی اپیل کردی۔

میڈیا سے گفتگو میں طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے جید علما کرام کے ساتھ یہاں تعزیت کے لئے تشریف لائے ہیں، ڈاکٹر قبلہ ایاز، علامہ تقی عثمانی، علامہ عارف واحدی، قاری حنیف جالندھری، علامہ امین شہیدی، ابوالخیر زبیر، حامد سعید کاظمی، پروفیسر ساجد میر سمیت دیگر علماء کرام شریک ہوئے۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ یہ ایسا سانحہ ہے جس کی پورے ملک نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔سری لنکا ہمارا بھائی ملک ہے اور انکے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہیں۔

حامد سعید کاظمی نے کہا کہ واقعہ پر ہم سب شرمندہ ہیں مذمت کرتے ہیں۔ پروفیسر ساجد میر، ابوالخیر آزاد، حنیف جالندھری نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں سری لنکا کے عوام اور متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔ آئندہ جمعہ یوم مذمت منایا جائے گا۔ علماء کرام نے حکومت پر متاثرہ خاندان کی فوری مالی امداد کرنے کی اپیل کی۔

ڈاکٹر ایاز نے کہا کہ یہ قرآن و سنت، آئین، جمہوریت سمیت پاکستانی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ یہ اقدام پیغام پاکستان سے بھی انحراف ہے۔ اس میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ ملک عدنان کا اقدام لائق تحسین و قابل تقلید ہے۔

سری لنکن ہائی کمشنر نے علماء کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام نے جس انداز سے ردعمل اور جو کارروائی عمل میں لائی گئی اس سے مطمئین ہیں۔ہر مکتبہ فکر نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے درخواست کی کہ متاثرہ خاندان کے لیے کمپینسیشن فراہم کی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close