Featuredخیبر پختونخواہ

صحت کارڈ غریب اورسفید پوش دونوں کے لیے ہے:وزیراعظم

 پشاور: ہمارانصب العین پاکستان کو فلاحی ریاست بناناہے۔

وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں نیا پاکستان کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ غریب اورسفید پوش دونوں کے لیے ہے، ہمیں کہا گیا کہ کدھر ہے نیاخیبرپختونخوا؟

عمران خان نے کہا کہ جب ہم حکومت میں آئے تب کے پی دہشت گردی سے بہت زیادہ متاثر تھا اور بہت خوف تھا، ہم نے صوبے میں امن و امان کی صورت حال کو بہتربنایا اور غربت کو تیزی سے کم کیا، ہمارانصب العین پاکستان کو فلاحی ریاست بناناہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان دنیا کا سب سے سستا ملک ہے اور یہاں دیگر ممالک کے مقابلے میں مہنگائی نہیں ہے ، ہم دنیا میں سب سے کم قیمت پر پٹرول اور ڈیزل بیچ رہے ہیں، موسم سرما کے بعد اشیائے خورونوش کی قیمتیں کم ہوجائیں گی، ہمیں عوام کی مشکلات میں کمی لانی اورانہیں سہولیات فراہم کرنی ہوں گی، ہم لوگوں کو تکنیکی تعلیم اورہنر سکھائیں گے، مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے پاس جو بھی پیسہ اکھٹا ہوتاہے وہ ماضی میں لیے گئے قرض کی ادائیگی پر جاتاہے، قرض کی مد میں ادائیگی نہ کرنی ہوتی تو ہم مزید اچھے فلاحی کام کرسکتے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہماری آمدن ،ٹیکس اور برآمدات میں اضافہ ہورہاہے، ہم صنعتوں کی بحالی کی طرف گامزن ہیں، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے ہر ضلع میں لوگوں کوصحت کارڈ ملے گا، جو غریب اورسفید پوش دونوں کے لیے ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close