Featuredاسلام آباد

سانحہ سیالکوٹ کے ذمہ دار عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس ہونی چاہیے

سیالکوٹ جیسے واقعے کے ذمہ دار عناصر کیخلاف زیرو ٹالرینس ہونی چاہیے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں سیالکوٹ واقعے کا نوٹس لیا گیا، شرکاء کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ جیسے واقعے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس ہونی چاہیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز اجلاس میں شرکاء نے کہا کہ سیالکوٹ جیسے واقعات پر زیرو ٹالرینس سے ملک میں انتہا پسندی، دہشت گردی ختم کی جاسکتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں ملکی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، آرمی چیف نے سرحدوں کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ خطرات سے نمٹنے کے لیے ملکی سرحدوں کی کڑی نگرانی کی جائے، مستقبل کے میدانِ جنگ ٹیکنالوجی سے لیس ہیں، ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تربیت اور ڈاکٹرائن کا غیر جانبدارانہ جائزہ ضروری ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کے لیے لگاتار امداد ناگزیر ہے، افغانستان کے لیے عالمی مدد نہ صرف افغانستان بلکہ خطے کے استحکام کے لیے ضروری ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close