Featuredپنجاب

سستے پاکستان” کی اصل حقیقت، نیپرا کا نوٹی فیکیشن

لاہور:  بجلی مزید مہنگی ہوگئی، یہ ہے “سستے پاکستان” کی اصل حقیقت، نیپرا کا نوٹی فیکیشن عمران نیازی کو بھیجا جائے تاکہ انہیں “سستے پاکستان” میں غریبوں کی سچائی کا شاید کچھ احساس ہو

 

شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کے حکم پر بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کیاگیا، عمران خان کہتے تھے بجلی کی قیمت بڑھانے والا وزیراعظم چور ہوتا ہے ، ہر ماہ بجلی کے بل عوام کے گھروں پر مہنگائی کا کوڑا بن کر برستے ہیں، ظالم حکومت بے حسی کے ریکارڈ توڑ چکی۔

یہ بھی پڑ ھیں : فی یونٹ بجلی5روپے75پیسے مہنگی ہونے کا امکان

صدر (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ حکومت نے بجلی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دی، پھر بھی گردشی قرض دوگنا ہوگیا، حکومت مہنگائی میں اضافے اور قومی آمدن میں کمی کی دوہری تلوار سے عوام کا معاشی قتل عام کر رہی ہے، مہنگے ترین ایندھن سے بجلی بنا کر مافیاز کی جیبیں بھرنے والی حکومت کے خلاف ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا سروے تازہ چارج شیٹ ہے۔ یہ حکومت نہیں، اندھیر نگری چوپٹ راج ہے، اس سے نجات میں ہی ملک اور قوم کی حیات ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close