لاہور: ایف آئی اے نے چالان میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو مرکزی ملزم نامزد کیا ہے
شہباز شریف خاندان کے ملازمین سمیت17سے زائد افراد کو بھی مذکورہ چالان میں نامزد کیا گیا ہے، چالان میں شریف فیملی کا سی ایف او محمد عثمان بھی ملزم نامزد ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے چالان کو پیش کرنے کے لیے حتمی شکل دی جارہی ہے اور کل بروز ہفتہ11دسمبر کو عدالت میں چالان جمع کروانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : آج ایف آئی اے نے عدالت کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھایا
شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بینکنگ جرائم کورٹ سے عبوری ضمانت لے رکھی ہے، ایف آئی اے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے کی تحقیقات کر رہا ہے۔
گزشتہ ماہ نومبر میں بینکنگ کرائم کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کو چالان جمع کروانے کا آخری موقع دیتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں گیارہ دسمبر تک توسیع کردی تھی۔