Featuredاسلام آباد

یومِ مذمت : سانحہ سیالکوٹ نے پوری قوم کو شرمندہ کیا

اسلام آباد : سانحہ سیالکوٹ کے خلاف علماء کرام نے جمعۃ المبارک کو یومِ مذمت کے طور پر منایا اور جمعے خطابات میں واقعے کی مذمت کی ہے۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی نے یومِ مذمت کے حوالے سے جاری اعلامیے میں کہنا تھا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ نے سانحہ سیالکوٹ کی مذمت کی اور کہا ہے کہ توہین رسالت یا توہین مذہب کا جرم کرنے والے کو سزا عدالت دے گی۔ قانون کو ہاتھ میں لینا شرعاً و قانوناً کسی طور پر بھی جائز نہیں ہے۔

اعلامیے کے مطابق سانحہ سیالکوٹ نے پوری قوم کو شرمندہ کیا ہے۔ اگر کسی شخص پر توہین مذہب یا توہین رسالت کا الزام لگتا ہے تو شرعاً و قانوناً لازم ہے کہ اس کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ کسی بھی شخص کو محض الزام کی بنیاد پر قتل کر دینا، قانون کو ہاتھ میں لینا کسی بھی صورت جائز نہیں ہے۔

محمد طاہر محمود اشرفی نے لاہور، قاری حنیف جالندھری ملتان، مفتی تقی عثمانی کراچی، مولانا حامد سعید کاظمی ملتان، مولانا نعمان حاشر راولپنڈی، مولانا ابوبکر صابری اسلام آباد، مولانا حامد الحق حقانی اکوڑہ خٹک اور پیر نقیب الرحمن نے راولپنڈی میں نماز جمعہ کے خطبات میں واقعے کی مذمت کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close