لاہور: بلدیاتی انتخابات ای وی ایم کے ذریعے کرانے کا فیصلہ
پنجاب کابینہ نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس 2021 کی منظوری دے دی اور بلدیاتی انتخابات الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نئے بلدیاتی ایکٹ کے تحت الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہوں گے، پنجاب میں 11 میٹروپولیٹن کارپوریشنز ہوں گی، صوبے کے 9 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے علاوہ گجرات اور سیالکوٹ کو میٹروپولیٹن کا درجہ حاصل ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام کو مشاورت کے ساتھ حتمی شکل دی گئی ہے، نیا بلدیاتی نظام صوبے کے عوام کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنائے گا۔