ہریانا:کھلی جگہوں پر نماز کی ادائیگی برداشت نہیں کی جائے گی۔
بھارت میں مودی حکومت نے ریاست ہریانا کے شہر گڑ گاؤں میں کھلی جگہوں پر نماز ادا کرنے پر پابندی لگادی۔
ہریانا کے وزیراعلیٰ منوہر لعل کھتر کا کہنا ہے کہ کھلی جگہوں پر نماز کی ادائیگی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مذہبی مقامات پر فرائض کی ادائیگی پر کوئی اعتراض نہیں لیکن مذہبی فرائض کی ادائیگی کے لیے کھلی جگہوں کا استعمال نا قابل قبول ہے۔
وزیر اعلیٰ منوہر لعل کھتر کے اس بیان پر بھارتی مسلمانوں میں کافی غم و غصہ پایا جارہا ہے اور وہ اس حوالے سے ہریانہ میں مختلف مقامات پر احتجاج بھی کررہے ہیں