Featuredخیبر پختونخواہ

ضلع ٹانک میں نامعلوم دہشت گردوں کی پولیو ٹیم پر فائرنگ

ڈیرہ اسماعیل خان: خیبر پختون خوا میں 2 روز میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے

خیبر پختون خوا کے ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے ضلع ٹانک میں آج دوسرے روز بھی پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی ہے، نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل شہید ہو گیا۔

2 روز میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے، گزشتہ روز بھی نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس حوالدار شہید اور ایف سی اہلکار زخمی ہو گیا تھا۔

ٹانک کے گاؤں شادہ میں بیسک ہیلتھ یونٹ کے قریب پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔

ڈپٹی کمشنر کبیر خان آفریدی کے مطابق فائرنگ سے کانسٹیبل نذیر شہید ہو گیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹانک میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں پر ہوئے قاتلانہ حملے میں پولیس حوالدار کو شہید اور ایف سی کے جوان کو زخمی کرنے کی ذمے داری کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کی تھی۔

ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی نے دعویٰ کیا تھا کہ حملے میں 2 اہلکار ہلاک ہوئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close