کراچی :عمارت منہدم کرنے کے لیے 800 مزدوروں کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں جو دن رات تین شفٹوں میں کام کررہے ہیں
سپریم کورٹ کے حکم پر عمارت کو منہدم کیے جانے والی عمارت کی 17ویں، 16ویں اور 15ویں منزلیں مسمار کردی گئی ہیں، 15ویں منزل کا کچھ حصہ باقی ہے جو آئندہ ایک سے دو روز میں منہدم کردیا جائے گا۔
عمارت منہدم کرنے والے ٹھیکدار کے مطابق عمارت کا ملبہ بہت چھوٹے ٹکڑوں میں گرایا جارہا ہے تاکہ اردگرد کے مکانات اور سڑک پر بھاری ٹکڑے گرنے سے نقصان نہ ہو، آئندہ ہفتہ کے دوران مزید تین منزلیں منہدم کردی جائیں گی اور عمارت 12ویں منزل تک محدود ہوجائیگی جس کے بعد تیزی سے کام کو آگے بڑھایا جائے گا۔
یہ بھی پڑ ھیں : متحدہ عرب امارات کی 144 منزلہ عمارت منہدم
ٹھیکیدار کے مطابق عمارت کی چھت پر پہنچائی جانیوالی ایکسے ویٹر مشین سے بہت کم کام لیا جارہا ہے تاہم جیسے ہی عمارت کی اونچائی کم ہوگی یہ مشین بھی کام کرنا شروع کردیگی جس سے کام کی رفتار تیز ہوگی، اب تک کی کارروائی کے دوران کسی بھی مزدور کو نقصان نہیں پہنچا عمارت کے اردگر املاک کا بھی خیال کیا جارہا ہے اور اسی احتیاط کی وجہ سے کام کی رفتار کو ایک حد تک ہی تیز کیا گیا ہے۔