Featuredسندھ

ٹاؤنز اپوزیشن کے کہنے پر بنائے گئے : مراد علی شاہ

کراچی : اسپتالوں اور اسکولوں کو بلدیاتی اداروں سے اس لئے لیا کہ وہ ان کو چلا نہیں پارہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ تعلیم، صحت کی سہولیات اور میڈیکل ایجوکیشن بلدیاتی اداروں کا کام نہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لوکل گورنمنٹ بل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹاؤنز اپوزیشن کے کہنے پر بنائے گئے۔ میئر و چیئرمین کے انتخابات سیکریٹ بیلٹ کے بجائے شو آف ہینڈز سے گورنر کی سفارش پر کیا۔ اسپتالوں اور اسکولوں کو بلدیاتی اداروں سے اس لئے لیا کہ وہ ان کو چلا نہیں پارہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں اور اسکولوں یا کالجز کے اسٹاف کو کے ایم سی تنخواہیں نہیں دے پا رہی۔ کے ایم سی کے کالجز کے ریٹائرڈ ملازمین کو ابھی تک گریجیوئٹی نہیں مل پائی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ پوری کی پوری بلدیاتی اداروں کی دی ہے۔ ہم چاہتے ہیں لوکل کاؤنسلز صرف میونسپل فنکشنز پر توجہ مرکوز کریں۔ صحت، تعلیم، پولیس، بااختیار بنانا، فشریز، لائیواسٹاک کی مونیٹرنگ یونین کاؤنسل سطح پر منتقل کی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ پہلے نہیں تھا، یوسیز ان تمام محکموں کی کارکردگی دیکھے گی۔ تعلیم اور صحت کے ملازمین سندھ حکومت میں آنے پر خوش ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ ان کو تنخواہیں وقت پر ملے گی۔ اسپتالوں کو ادویات اور آلات ملیں گے تب بہتر کام ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close