کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 افراد انتقال کرگئے
اسلام آباد: گزشتہ روز اس وبا نے مزید 3 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار 839 ہوگئی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 36 ہزار 944 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 250 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار 839 ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.67 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 734 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
یہ بھی پڑ ھیں : بالی ووڈ کی کامیاب کاروباری اداکارائیں
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔