لاہور: سب سے زیادہ کوٹ لکھپت میں 448 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا جب کہ پنجاب کے کئی دیگرشہروں میں بھی فضائی آلودگی اور اسموگ کا راج ہے
آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر موجود ہے اور شہر کا مجموعی ائیرکوالٹی انڈیکس 304 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ پولینڈ کا شہر کراکوف کا ائیرکوالٹی انڈیکس 284 کے ساتھ دوسرے، بنگلا دیشی شہر ڈھاکہ 198 کے ساتھ تیسرے جب کہ بھارتی شہر دہلی 176 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ
سب سے زیادہ کوٹ لکھپت میں 448 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا جب کہ پنجاب کے کئی دیگرشہروں میں بھی فضائی آلودگی اور اسموگ کا راج ہے، ماڈل ٹاؤن 430، گلبرگ 413، یو ایس کونصلیٹ 411، مال روڈ 405 اور ڈی ایچ اے فیز ایٹ میں 387 ائیر کوالٹی
انڈیکس ریکارڈ کیا گیا، بہاولپور 354، گوجرانوالہ 344، فیصل آباد 329 اور رائیونڈ میں 223 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔
پچھلے کئی روز سے فضائی آلودگی کی وجہ سے شہریوں کو طبی مسائل کا سامنا ہے اور سانس لینا دوبھر ہوگیا ہے، عوام میں نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر انفیکشنز تیزی سے پھیل رہے ہیں۔