Featuredاسلام آباد
شاہد خاقان اور محمد زبیر کے بیانات نے (ن) لیگ کے اندر کی تقسیم کو مزید واضح کردیا
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان اور محمد زبیر کے بیانات نے (ن) لیگ کے اندر کی تقسیم کو مزید واضح کردیا ہے
، (ن) لیگ میں اب نئی قیادت سامنے آجائے گی جو اچھی بات ہے تاہم پیپلز پارٹی کو بھی آصف زرداری سے آگے نکلنا چاہیے، ان خاندانوں نے ملک کی تباہی دی اور اب کرما ت دیکھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑ ھیں : جعلی اکاؤنٹس کیس: آصف زرداری کو ملزم نامزد کیا گیا
فواد چوہدری نے کہا کہ اس مہینے خیبرپختونخوا اور اگلے چند ماہ میں پنجاب میں طاقتور مقامی حکومتوں کے انتخابات حکومت کا اعتماد ظاہر کرتے ہیں جب کہ پیپلز پارٹی اور (ں) لیگ کے پی میں امیدوار بھی کھڑے نہیں کرسکے یہی حالت پنجاب میں ہوگی۔