Featuredاسلام آباد

اومی کرون والے ممالک سے آنے والے پاکستانیوں کیلئے قرنطینہ لازم ہو گا

اسلام آباد: این سی اوسی کا کہنا ہے کہ کیٹگری سی ممالک میں موجود پاکستانی 31 دسمبر تک واپس آ سکتے ہیں

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ کیٹگری سی ممالک میں موجود پاکستانی 31 دسمبر تک واپس آ سکتے ہیں ، مستند نائیکوپ اور پی اوسی کے حامل افرادواپس آسکیں گے تاہم ویکسین سرٹیفکیٹ،ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرائط پوری کرنی ہوں گی۔

این سی اوسی کے مطابق واپس آنے والے پاکستانیوں کو کورونا پروٹوکولز پر عملدرآمد کرنا ہو گا ، کیٹگری سی ممالک سے آنے والے پاکستانیوں کو مکمل ویکسی نیشن کرانا ہو گی۔

کیٹگری سی ممالک سے آنے والے منفی پی سی آر ٹیسٹ کرانے کے پابند ہوں گے جبکہ امی کرون والے ممالک سے آنے والے پاکستانیوں کیلئے قرنطینہ لازم ہو گا۔

یہ بھی پڑ ھیں : امتحانات سے متعلق این سی او سی کا اہم فیصلہ

این سی او سی کے مطابق بیشترممالک میں 15 سے 18 سال کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع نہیں ہوئی، 15 سے 18سال کے بچوں کے لیے ویکسیشن کی شرط میں نرمی کردی گئی، 15سے 18سال کے بچوں کو31 جنوری 2022 تک سفر کی اجازت ہوگی۔

گذشتہ ہفتے این سی اوسی نے اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر مزید نو ممالک کو کیٹیگری سی میں شامل کردیا تھا ، جس کے بعد کیٹ سی لسٹ شامل ممالک کی تعداد پندرہ ہوگئی تھی تاہم پاکستان آنیوالے مسافر کورونا پروٹوکول پر عمل کے پابند ہوں گے۔

این سی اوسی کا کہنا تھا کہ کیٹ سی ممالک سے آنے والوں کو ایگزمشن کمیٹی سے ایگزمشن سرٹیفکیٹ لینا ہوگا اور پاکستان آنے والے افراد کیلئے مکمل ویکسی نیشن اور 6 سال سے زائدعمر افراد کیلئے کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازم ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close