لاہور: انتظامیہ نے لاہور آنے اور جانے والی 3پروازیں منسوخ کیں جبکہ 12پروازوں کے اوقات کار تبدیل کیے ہیں
علامہ اقبال ایئرپورٹ کے اطراف دھند کے سبب رن وے پر حد نگاہ 50 میٹر ہوگئی، انتظامیہ نے ایئرپورٹ پر رن وے فلائٹ شیڈول کے لیے بند کر دیا ہے۔
انتظامیہ نے لاہور آنے اور جانے والی 3پروازیں منسوخ کیں جبکہ 12پروازوں کے اوقات کار تبدیل کیے ہیں۔
یہ بھی پڑ ھیں : کم فاصلوں کے سفر کےلیے پروازوں پر پابندی لگائی جائے
مسقط سے آنے والی پرواز ڈبلیو وائے 341 اور شارجہ سے آنے والی پرواز پی اے 413 منسوخ کی گئی ہے جبکہ ریاض سے آنے والی پرواز ایکس وائے 317 آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی جو صبح 11 بجے لاہور پہنچے گی۔
اسی طرح کویت سے آنے والی پرواز جے 9501 کو 7 گھنٹے تاخیر کا شکار کا سامنا کرنا پڑا۔ پرواز دوپہر ایک بجے لاہور آئے گی۔
استنبول سے آنے والی پرواز ٹی کے 714 چھے گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔
ٹرکش ائیر کی پرواز بھی دوپہر ایک بجے لاہور آئے گی۔ کراچی سے آنے ولی پرواز پی کے 302 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی۔