Featuredسندھ

کراچی والوں پر رحم کریں اور میئر کو اختیارات دیں

اسلام آباد: عوام کو اپنے مسائل کا حل چاہیے اور اچھی قانون سازی کے ذریعے ہی کراچی والوں کو ریلیف مل سکتا ہے

ووٹ کی طاقت سے جو میئر آتا ہے اسے اختیارات دئیے جائیں لیکن پیپلز پارٹی کو خدشہ ہے کہ میئر کو اختیارات دئیے تو وہ جیت نہیں سکے گی۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ المیہ ہے اپوزیشن ممبران کو کمیٹی کی چیئرمین شپ تک نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑ ھیں : اب منتخب رکن ہی میئر بنے گا : وزیراعلیٰ سندھ

رہنما پی ٹی آئی نے پروگرام میں کہا کہ کراچی میں اس جماعت کی وزارت اعلیٰ ہے جس کا وہاں کوئی اسٹیک نہیں، کراچی والوں پر رحم کریں اور میئر کو اختیارات دیں۔

لوکل گورنمنٹ کو اختیارات دئیے بغیر 18 ویں ترمیم پر عمل درآمد مکمل نہیں ہوگا لیکن پیپلزپارٹی کو خدشہ ہے میئر کو اختیارات دیے تو وہ جیت نہیں سکےگی۔

علی محمد خان نے کہا کہ مراد علی شاہ نے ریاست کے خلاف بات کی حالانکہ پیپلز پارٹی کے وزیراعلیٰ سے ان الفاظ کی ادائیگی کی امید نہیں تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close