Featuredپنجاب

خانیوال کے حلقہ پی پی 206 میں ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ کا آغاز

خانیوال: نشست نون لیگ سے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والی رکن اسمبلی نشاط احمد ڈاہا کی وفات سے خالی ہوئی تھی

نجاب اسمبلی کی نشست حلقہ پی پی 206 میں ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے، ضمنی الیکشن کے موقع پر شہریوں میں جوش وخروش پایاجاتا ہے۔

ضمنی الیکشن کیلئے حلقے میں 183 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، جہاں 230689 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

یہ بھی پڑ ھیں : ٹک ٹاک پر پابندی کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

نشست نون لیگ سے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والی رکن اسمبلی نشاط احمد ڈاہا کی وفات سے خالی ہوئی تھی، ضمنی الیکشن میں اس نشست پر 13 امیدوار میدان میں ہیں، تاہم اصل مقابلہ مسلم لیگ نون کے رانا محمد سلیم، تحریک انصاف کی نورین نشاط ڈاہا اور پیپلزپارٹی کے میر واثق کے درمیان ہوگا۔

الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار نے خانیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خانیوال کے عوام گھروں سے باہر نکل کر اپنا ووٹ کاسٹ کریں، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کسی کو امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close