لاہور:حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ممکن نہی
رہنما مسلم لیگ(ن) حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ عوام کی آنکھوں میں خون ہے۔ ان کا وقت آنے والا ہے ان کو حساب دینا ہو گا۔
مافیاز کے سربراہ روز عمران خان کے ساتھ بیٹھے ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑ ھیں : وزیراعظم عمران خان آج کراچی گرین لائن کا افتتاح کریں گے
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ممکن نہیں۔ قوم کو دہشت گردی کے ناسور کیخلاف متحد ہونا ہو گا۔
سانحہ اے پی ایس کے ذکر پر دل خون کے آنسو روتا ہے ہم نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر ملک کو امن کا گہوارہ بنایا۔
حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ لوگ مہنگائی میں پس رہے ہیں پٹرول کی قیمت کم کرکے اس پرٹیکس بڑھا دیا گیا عمران خان کو عوام کو جواب دینا پڑے گا۔