لاہور: آئی جی پنجاب کا آ لودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک دھواں چھوڑنے والی 40 ہزار 6 سو 18 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔
پنجاب پولیس کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی 4 ہزار 5 سو 8 وہیکلز بند کی گئی ہیں۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار نے پولیس حکام کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔