Featuredبلوچستان

مذاکرات کامیاب ، گوادر میں جاری دھرنا ختم

 گوادر : حکومت کی جانب سے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو بھی ’گوادر کو حق دو‘ تحریک کے دھرنے میں پہنچے جہاں انہوں نے مظاہرین کے رہنماؤں سے مذاکرات کیے۔

مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ گوادر کو حق دو تحریک کے تمام مطالبات جائز ہیں، لوگوں کو ترقی دینا اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں، غیرقانونی فشنگ پر مکمل پابندی لگادی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس حوالے سے محکمہ فشزیز اور کمشنر مکران کو ہدایات بھی جاری کیں۔

مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد گوادر کو حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت االرحمٰن کا نام فورتھ شیڈول سے نکال دیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے معاہدہ پر دستخط کیے۔

جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان نے معاہدے کے بعد مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close