3روز کیلئے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 19،18،17 دسمبر کو اسلام آباد میں موبائل سروس بند رہے گی
حکومت نے 3 روز کیلئے موبائل فون سروس بندکرنے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اوآئی سی وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہونے جارہاہے ، جس کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 19،18،17 دسمبر کو اسلام آباد میں موبائل سروس بند رہے گی، اس حوالے سے وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو موبائل سروس بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : امیگریشن فہرست میں اسرائیل کا نام شامل کرنے پہ وزارت داخلہ جوابدہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ
وزارت خارجہ نے 20 دسمبر کو اسلام آباد میں عام تعطیل کی سفارش کردی، چھٹی کا مقصد وی آئی پی مومنٹ کے دوران فل پروف سیکیورٹی ممکن بنانا ہے۔
پاکستان 19دسمبر کو اوآئی سی کی اسلام آباد میں سیشن کی میزبانی کرے گا، پاکستان نے اجلاس میں امریکہ، روس، چین، فرانس اور برطانیہ، جرمنی ، جاپان، کینیڈا اور آسٹریلیا کے نمائندوں کو دعوت دی ہے جبکہ ہم افغانستان کے اعلی سطح کے نمائندوں کو بھی بلایا ہے۔
اجلاس سے دنیا کی توجہ افغانستان کی طرف دلوائی جائے گی ، افغانستان کے نمائندے دنیا کو اپنے حالات کے بارے میں بتائیں گے۔