پاکستان پیپلزپارٹی آج ملک بھر میں گیس کی قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرے گی۔
پارٹی اعلامیے کے مطابق مظاہروں کی ہدایت چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کی ہے۔
ملک بھر میں آج نمازِ جمعہ کے بعد پیپلزپارٹی کے تحت احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ مختلف شہروں میں گھریلو صارفین کو گیس کی بندش اور پریشر میں کمی کی شکایات ہیں۔ ساتھ ہی مختلف صنعتوں کی گیس بھی بند کردی گئی ہے۔