Featuredسندھ

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سائبیریا کی ہوائیں چل پڑیں

کراچی: رات بھر خنکی چھائی رہی جس کے بعد 17 دسمبر کی صبح درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سائبیریا کی ہوائیں چل پڑیں، آئندہ 48 گھنٹوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
شہر قائد میں سائبیریا کی ہواؤں کے اثرات سے سردی کی شدت بڑھ گئی،

یہ بھی پڑ ھیں : بلوچستان میں تیز ہوائیں اور وقفے وقفے سے بارش

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے، صبح اور شام میں چلنے والی ہواؤں کے باعث سردی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود بھی رہے گا جبکہ موسم سرد اور خشک رہے گا۔ آئندہ 48 گھنٹوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close