Featuredاسلام آباد
ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل آپ کو کرپشن کا انٹر نیشنل سرٹیفکیٹ دے چکی
اسلام آباد: عوام کو کرپٹ، چور، مافیا کا غلام بنا دیا ہے، عمران خان اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے ہم پر الزامات لگاتے ہیں۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا وزیراعظم کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل آپ کو کرپشن کا انٹر نیشنل سرٹیفکیٹ دے چکی ہے، پاکستان کرپشن میں 111 سے 124 نمبر پر عمران صاحب آپ کی حکومت میں پہنچا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام کو کرپٹ، چور، مافیا کا غلام بنا دیا ہے، عدالتوں کے فیصلے عمران صاحب کو جھوٹا ثابت کر چکے ہیں، عمران خان اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے ہم پر الزامات لگاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں گیس کا شدید بحران ہے، ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ہے لیکن حکومت کو پرواہ نہیں ہے۔