کراچی: ایک شریف لندن میں بیماری کے نام پر بیٹھا منصوبے بناتا ہے، دوسرا شریف پاکستان میں ہے۔
عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ 25 ہزار تک تنخواہوں والوں کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے گھمائے گئے، یہ لوگ شریف نہیں ہیں، یہ ڈبل شریف ہیں۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک شریف لندن میں بیماری کے نام پر بیٹھا منصوبے بناتا ہے، دوسرا شریف پاکستان میں ہے جس پر 16ارب کی منی لانڈرنگ کا کیس ہے، منی لانڈرنگ میں ان کے ساتھ ساتھ ان کے بیٹے بھی شامل ہیں۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ 25 ہزار تک تنخواہوں والوں کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے گھمائے گئے، یہ لوگ شریف نہیں ہیں، یہ ڈبل شریف ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت عوام کی فلاح کے لیے سرگرم ہے، وزیر اعظم نے ہر اس مافیا کو توڑنے کی کوشش کی جو قوم کو کھا رہے ہیں۔