Featuredاسلام آباد
او آئی سی اجلاس افغان عوام سے اظہار یکجہتی کی علامت ہے
اسلام آباد: میں کانفرنس سے مخاطب ہونے کا تہہ دل سے منتظر ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ او آئی سی اجلاس افغان عوام سے اظہار یکجہتی کی علامت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان آمد پر میں او آئی سی رکن ممالک سے وفود، مبصرین، رفقاء اور شراکت داروں کاخیرمقدم کرتاہوں۔
انہوںے کہا کہ او آئی سی کی کونسل برائے وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس افغان عوام سے یکجہتی کے اظہار اور ہماری اجتماعی توانائیوں کے افغانستان میں پیدا شدہ سنگین انسانی بحران کے حل پر ارتکاز کی ایک علامت ہے۔
میں کانفرنس سے مخاطب ہونے کا تہہ دل سے منتظر ہوں۔
#OICInPakistan #OIC4Afg— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 18, 2021
وزیراعظم نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ میں کانفرنس سے مخاطب ہونے کا تہہ دل سے منتظر ہوں۔