Featuredاسلام آباد

ملک بھر میں 58 فیصد افراد کی کورونا ویکسینیشن مکمل کرلی گئی ہے

اسلام آباد : این سی او سی نے ویکسینیشن پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں وباء کے کرو چارٹ، قومی ویکسینیشن حکمت عملی اور بیماری کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں لازمی ویکسینیشن پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ یکم جنوری سے 30 سال سے زائد کے افراد بوسٹر ڈوز لگوا سکیں گے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 7 لاکھ 13 ہزار 582 افراد کی ویکسینیشن کی گئی۔ مجموعی طور پر ملک بھر میں 14 کروڑ 15 لاکھ 9 ہزار 339 افراد کی ویکسینیشن مکمل کرلی گئی۔

ملک بھر میں 58 فیصد افراد کی کورونا ویکسینیشن مکمل کرلی گئی ہے۔ دنیا بھر کے 95 ممالک میں امیکرون ویرئنٹ کے 58 ہزار کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

یورپ میں وباء کا مرکز ہونے کی وجہ سے یوکے اور ڈنمارک میں سب سے زیادہ نمبرز رپورٹ ہوئے۔ انڈیا میں اب تک امیکرون ویرئنٹ کے 149 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ این سی او سی نے تمام شہروں سے ویکسینیشن یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close