Featuredخیبر پختونخواہ
بلدیاتی الیکشن میں پارٹی امیدواروں کو سپورٹ نہ کرنے والے ارکان اسمبلی کی فہرستیں طلب
پشاورو: زیراعلیٰ خیبرپختون خوا محمود خان نے شکست کی وجوہات کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی
بلدیاتی انتخابات میں شکست پر پاکستان تحریک انصاف نے بڑی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی امیدواروں کو سپورٹ نہ کرنے والے ارکان اسمبلی کی فہرستیں طلب کرلی۔
یہ بھی پڑ ھیں : بلدیاتی انتخابات میں سرکاری مشینری کے استعمال کا انکشاف
وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا محمود خان نے شکست کی وجوہات کے حوالے سے بھی رپورٹ طلب کرلی۔ ان ارکان اسمبلی کو پہلے مرحلے میں نوٹس جاری کرنے اور کارروائی کے لیے وزیراعظم سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی نے کہا کہ پارٹی کے خلاف جانے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ ہوگا، پارٹی ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔