Featuredاسلام آباد
اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کو عدم پیروی پرخارج کردیا
اسلام آباد: ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ آرڈیننس کے تحت 2 ماہ حلف نہ اٹھانے والے کی نشست خالی تصورہوگی
اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ اسحاق ڈارکو عدالت نے طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔
عدالتی ریمارکس پر اسحاق ڈار کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل بیمار ہیں اور بیرون ملک مقیم ہیں، ان کا نوٹی فکیشن نہیں ہوا ،اس لیے ان پر قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑ ھیں : اسحاق ڈار کو برطانیہ سے واپس لانے کا عمل شروع کردیا، نیب
عدالت نے کہا کہ درخواست گزار نوازش پیرزادہ گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں ہوئے تھے۔
اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ آرڈیننس کے تحت 2 ماہ حلف نہ اٹھانے والے کی نشست خالی تصورہوگی۔ْ
عدالت کی جانب سے درخواست خارج کیے جانے کے بعد اسحاق ڈار کی بطور سینیٹر ممبرشپ کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم امتناع ختم ہوگیا۔