Featuredسندھ

مزار قائد کی تزئین و آرائش اورگنبد اورزینوں کے سنگ مرمرکی مرمت کا کام آخری مراحل میں

کراچی:  بابائے قوم محمد علی جناح کا یوم ولادت منانے کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں  مزار قائد کے فانوس کی صفائی کی جارہی ہے

مزار قائد پر کئی روز سے جاری کاموں کے دوران قبر کے گرد موجود چاندی کی جالیوں اورمرکزی دروازوں کے رنگ روغن اور پودوں کی تراش خراش کا کام بھی پورا ہوگیا ہے

، پیر کوعین قائد اعظم کی قبر پر نصب پاک چین دوستی کی علامت 80فٹ طویل فانوس کی صفائی کا کام ہوا،4 روز بعد ہونے والی خصوصی تقریب میں گورنر،وزیراعلیٰ سندھ سمیت اعلیٰ شخصیات شریک ہوں گے، بانی پاکستان کی یوم ولادت پر عام شہریوں کو بغیر ٹکٹ داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

طویل و عریض رقبے پر پھیلے بانی پاکستان کے مزار کی دیکھ بھال،اور تزئین وآرائش کا سلسلہ پورے سال جاری رہتا ہے،مگر بابائے قوم کی یوم ولادت 25دسمبر کی تیاریوں کے حوالے سے خاص اقدامات کیے جاتے ہیں پیر کواسی تزئین وآرائش کے دوران پاک چین دوستی کی علامت 80 فٹ طویل فانوس کی صفائی کا کام شروع کیا گیا۔

یہ بھی پڑ ھیں : پاکستان کی 75 ویں جشن آزادی کے موقع پر مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی

مزارقائد کے ریذیڈنٹ انجینئرعلیم شیخ کے مطابق بابائے قوم کے مزارکی آرائش ومرمت کا کام پورے سال جاری رہتا ہے تاہم قومی تہواروں پر اس حوالے سے اہتمام بڑھ جاتا ہے۔

اس سلسلے میں سب سے بڑا اقدام 72فٹ ڈایا میٹر کے گنبد کی مرمت ہے،کیونکہ مسلسل دھوپ اورسردوگرم موسموں کی وجہ سے گنبد کے جوڑوں کی مرمت اور بعدازاں دھلائی ناگزیر ہے ان کا کہنا ہے کہ بابائے قوم کی قبر پرنصب دیدہ زیب فانوس جس پر ساڑھے 6 کلوگرام سونے کا پانی چڑھا ہوا ہے اس کی صفائی اورپالش کے کام کو بھی خصوصی فوقیت دی جاتی ہے۔

علیم شیخ کے مطابق پہلا فانوس سن 1971میں چین کے مسلمانوں کی جانب سے تحفے میں دیا گیا تھا جبکہ حالیہ نصب فانوس جمہوریہ چین کے عوام کی جانب سے سن 2017 میں نصب کیاگیا ہے، بابائے قوم کی قبر کے گرد چاندی کی منقش جالیوں اورگنبد کے چاروں دروازوں پرنصب تانبے اورلکڑی کی دیدہ زیب جالیوں کی پالش اوررنگ وروغن بھی جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close